خبرنامہ

چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز بدھ کو کمی پر بند ہوا

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز بدھ کو کمی پر بند ہوا ، جون 2017ء میں سودے کا کنٹریکٹ 0.02فیصد کی کمی سے99.205یوآن (14.4 امریکی ڈالر ) ، ستمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.05فیصد کی کمی سے 98.610یوآن جبکہدسمبر 2017ء کا کنٹریکٹ0.06فیصد کی کمی سے 98.100یوآن پر بند ہوا ۔یہ کنٹریکٹ متعینہ تاریخ اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ٹریژری بانڈکی خرید یا فروخت کے معاہدے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈ کی مالیت میں نقل و حرکت سے فائدہ اٹھائیں یا داؤ پر لگائیں ۔