خبرنامہ

چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز بدھ کو کمی پر بند ہوا

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز بدھ کو کمی پر بند ہوا ، جون 2017ء میں سودے کا کنٹریکٹ 0.15فیصد کی کمی سے 99یوآن (14.36 امریکی ڈالر ) ،ستمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.09فیصد کی کمی سے98.46یوآن جبکہ دسمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.07فیصد کی کمی سے 97.96یوآن پر بند ہوا ۔یہ کنٹریکٹ متعینہ تاریخ اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ٹریژری بانڈکی خرید یا فروخت کے معاہدے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈ کی مالیت میں نقل و حرکت سے فائدہ اٹھائیں یا داؤ پر لگائیں ۔