خبرنامہ

چین کا ہوشین 300انڈیکس فیوچرز منگل کو ملی جلی شرح پر بند ہوا

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) چین کا ہوشین 300انڈیکس فیوچرز منگل کو ملی جلی شرح پر بند ہوا،اپریل 2017ء کا کنٹریکٹ 0.06 فیصد کے اضافے سے3505 پوائنٹس، مئی 2017ء کا کنٹریکٹ 0.01فیصد کے اضافے سے 3484.6پوائنٹس ،جون 2017 ء کا کنٹریکٹ0.13فیصد کی کمی سے3459.4پوائنٹس جبکہ ستمبر 2017ء کا کنٹریکٹ0.12فیصد کی کمی سے3390.2پوائنٹس پر بند ہوا ، سٹاکس انڈیکس کنٹریکٹ جو کہ کسی متفقہ تاریخ پر متعین مالیت پر ہوشین 300انڈیکس کی خریدیا فروخت کے معاہدے ہیں کا مقصد سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں کمی یا بیشی سے فائدہ اٹھانے یا داؤ پر لگانے کی اجازت دیتے ہیں ۔