خبرنامہ

چین کےمالیاتی اداروں میں ڈیپازٹ ریزرو کی شرح میں ایک فیصد کمی کرنےکافیصلہ

بیجنگ ۔(ملت آن لائن) چین کے مرکزی بینک چائنا پیپلز بینک نے 15 اکتوبر سے مالیاتی اداروں میں ڈیپازٹ ریزرو کی شرح میں ایک فیصد کی کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔چائنا ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چائنا پیپلزبینک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جس سے چھوٹے درجے کی نجی کاروباری کمپنیوں اور جدت کے حامل نئے صنعتی اداروں کی مالی امداد کی جائے گی۔ مرکزی بینک نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ مستحکم کرنسی کی پالیسی بھی اپنائی جائے گی۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدامات کا مقصد حقیقی معیشت کی ترقی کی حمایت کرنا اور تجارتی بینکوں و مالیاتی منڈی کے درمیان کرنسی کی گردش کے ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔ اس حوالے سے چینی بین الاقوامی اقتصادی تبادلے کے مرکز کے ڈپٹی چیف ماہر اقتصادیات شو ہونگ چائی کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی یہ پالیسی مناسب وقت پر اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی منڈی غیر مستحکم رہی ،اور گزشتہ چند مہینوں میں چین کی معیشت کی ترقی پر بھِی دباؤ رہا۔ ایسی صورتحال کے پیش نظر نرم پالیسی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپازٹ ریزرو کی شر ح کو کم کرنے سے صرف خرچ کرنے اور سرمایہ کاری کے اعتماد میں اضافہ ہو سکتا ہے