خبرنامہ

چین کے ٹریژری بانڈ فیوچرزکی جمعہ کو ملی جلی شرح پر بند ہوا

بیجنگ (ملت آن لائن +‌آئی این پی) چین کے ٹریژری بانڈ فیوچرزکی جمعہ کو ملی جلی شرح پر بند ہوا ، جون 2017ء میں سودے کا کنٹریکٹ0.15فیصد کے اضافے سے 99.3یوآن (14.4 امریکی ڈالر ) ، ستمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.13فیصد کے اضافے سے 98.6یوآن جبکہ دسمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.11فیصد کی کمی سے97.9یوآن پر بند ہوا ۔یہ کنٹریکٹ متعینہ تاریخ اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ٹریژری بانڈکی خرید یا فروخت کے معاہدے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈ کی مالیت میں نقل و حرکت سے فائدہ اٹھائیں یا داؤ پر لگائیں ۔