خبرنامہ

چین کے ٹریژری بانڈ فیوچرز پیر کو اضافے پر بند

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز پیر کو اضافے پر بند ہوا ،جون 2017ء میں سودے کا کنٹریکٹ 0.08فیصد کے اضافے سے 99.38یوئین (14.46 امریکی ڈالر ) ، ستمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.04فیصدکے اضافے سے 98.85یوآن جبکہ دسمبر 2017ء کا کنٹریکٹ0.03فیصد کے اضافے سے98.33یوآن پر بند ہوا ۔یہ کنٹریکٹ متعینہ تاریخ اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ٹریژری بانڈکی خرید یا فروخت کے معاہدے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈ کی مالیت میں نقل و حرکت سے فائدہ اٹھائیں یا داؤ پر لگائیں ۔