خبرنامہ

چین کے ٹریژری بانڈ فیوچرز کی منگل کو اضافے پر بندہوا

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز منگل کو اضافے پر بند ہوا ، جون 2017ء کا کنٹریکٹ0.04فیصد کے اضافے سے 99.2یوئین (14.36 امریکی ڈالر ) ، ستمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.02فیصد کے اضافے سے 98.6یوآن جبکہ دسمبر 2017ء کا کنٹریکٹ0.02فیصد کے اضافے سے98.0یوآن پر بند ہوا ۔یہ کنٹریکٹ متعینہ تاریخ اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ٹریژری بانڈکی خرید یا فروخت کے معاہدے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈ کی مالیت میں نقل و حرکت سے فائدہ اٹھائیں یا داؤ پر لگائیں ۔