خبرنامہ

چین کے ہوشین 300انڈیکس فیوچرز جمعہ کو اضافہ پر بند ہوئے

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) چین کے ہوشین 300انڈیکس فیوچرز جمعہ کو اضافہ پر بند ہوئے ،اپریل2017ء کا کنٹریکٹ 0.21فیصد کے اضافے سے 3510.6،مئی 2017ء کا کنٹریکٹ 0.11فیصد کے اضافے سے3490.6پوائنٹس ،جون 2017 ء کا کنٹریکٹ 0.07فیصدکے اضافے سے 3471.0پوائنٹس جبکہ ستمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.05فیصد کے اضافے سے3400.4پوائنٹس پر بند ہوا ، سٹاکس انڈیکس کنٹریکٹ جو کہ کسی متفقہ تاریخ پر متعین مالیت پر ہوشین 300انڈیکس کی خریدیا فروخت کے معاہدے ہیں کا مقصد سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں کمی یا بیشی سے فائدہ اٹھانے یا داؤ پر لگانے کی اجازت دیتے ہیں ۔