خبرنامہ

ڈارکی زیرصدارت اجلاس ،عالمی بینک سےمزید قرضہ لینےپرغور

اسلام آباد:(اے پی پی) حکومت نے عالمی بینک سے مزید قرضہ لینے پرغورشروع کردیا، وفاقی وزیرخزانہ نے قرضے کے حصول کیلیے ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہواجس میں عالمی بینک سے مزید قرض لینے کے معاملے کاجائزہ لیاگیا۔سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقارمسعود نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیرخزانہ نے اصلاحاتی ایجنڈابروقت مکمل کرنے کیلیے متعلقہ وزارتوں کے درمیان روابط بہتربنانے پر زوردیا اورکہاکہ پاکستان آسان شرائط پرقرض حاصل کرکے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔