خبرنامہ

ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے کمی، قیمت فروخت 123 روپے ہوگئی

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور ایک امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 123 روپے ہوگئی ہے۔

آج ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمتِ فروخت 123 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب دوران کاروبار ڈالر کی قیمت خرید 122 روپے 80 پیسے پر موجود ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا تھا اور مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قدر 125 روپے 4 پیسے رہی۔

گزشتہ روز ایک وقت پر ڈالر 5 روپے کی کمی کے بعد 122 روپے پر بھی ٹریڈ کرتا رہا تھا۔