خبرنامہ

ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی شرح تبادلہ میں 8بنیادی پوائنٹس کا اضافہ

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کی کرنسی رینمنبی (آر ایم بی ) یا یوآن کی مرکزی شرح تبادلہ جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 8بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 6.8588ہو گئی ، چین کی غیر ملکی زرمبادلہ کے تبادلے کی سپارٹ مارکیٹ میں چینی کرنسی کو ہر کاروباری روز مرکزی شرح تبادلہ سے دو فیصد کمی بیشی کی اجازت ہے۔