خبرنامہ

ڈنمارک کے بینک ’’ ڈینسکے بینک ‘‘ کے 235 ارب کا منی لانڈرنگ کے سکینڈل سامنے آنے کے بعد یورپی یونین کا بلاک میں منی لانڈرنگ سرگرمیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان

لگسمبرگ سٹی ۔ (ملت+اے پی پی) یورپی یونین نے ڈنمارک کے بینک ’’ ڈینسکے بینک ‘‘ کے 235 ارب کا منی لانڈرنگ کے سکینڈل سامنے آنے کے بعد بلاک بھر میں منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان یورپی یونین کے وزرائے خزانہ نے گزشتہ روز لگسمبرگ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا۔وزرائے خزانہ نے کہا کہ ڈینسکے بینک کے منی لانڈرنگ سکینڈل کے یورپی یونین میں بینکنگ سرگرمیوں کی مانیٹرنگ نظام کی ساکھ پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں جن کا ازالہ کرنا ہوگا۔یورپی یونین کے موجودہ صدارتی ملک آسٹریا کے وزیر خزانہ ہارٹ وگ لوگر نے اجلاس کے بعد بتایا کہ تمام شرکاء نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ بلاک سے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس معاملے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔