اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران کاروں، جیپوں، ہلکی کمرشل گاڑیوں اور ٹریکٹرز کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی 2017ء کے دوران فروخت کا حجم 24 ہزار 898 یونٹس رہا تھا جو رواں مالی سال میں جولائی 2018ء کے دوران 25 ہزار 800 یونٹس تک بڑھ گیا۔ اس طرح جولائی 2017ء کے مقابلہ میں جولائی 2018ء کے دوران کاروں، جیپوں، ہلکی کمرشل گاڑیوں اور ٹریکٹروں کی فروخت میں 902 یونٹس یعنی 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔