خبرنامہ

کاروں کی پیداوار و فروخت میں جولائی تا نومبر اضافہ

کاروں کی پیداوار و فروخت میں جولائی تا نومبر اضافہ
کراچی:(ملت آن لائن) کاروں کی پیداوار اور فروخت میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک ملک میں مجموعی طور پر 91 ہزار 189 کاریں تیار اور 87 ہزار 273 فروخت کی گئیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ملک میں 75ہزار 95کاریں تیار اور 71ہزار 877 فروخت کی گئی تھیں۔ اعدادو شمار کے مطابق 1300سی سی اور اس سے زیادہ ماڈل کی 40 ہزار 383 کاریں تیار اور 40 ہزار 435 فروخت کی گئیں، ان میں ہنڈا سٹی سوزوکی سوئفٹ اور ٹویوٹا کرولا ماڈل شامل ہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 37 ہزار 549 کاریں تیار اور 37ہزار 572 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ 1000سی سی کی کیٹگری میں 21ہزار 428 کاریں تیار اور 19 ہزار 385 یونٹس فروخت کیے گئے، ان میں سوزوکی کلٹس ویگن آر اور ہنڈائی سنٹرو شامل ہیں۔گزشتہ سال کے اسی عرصے میں اس ماڈل کی 13 ہزار 837کاریں تیار اور 11ہزار 998 یونٹس فروخت کیے گئے تھے، 800 سی سی اور اس سے نیچے ماڈل کی 29 ہزار 378کاریں تیار اور 27 ہزار 453 یونٹس فروخت کیے گئے تھے، ان میں سوزوکی مہران اور بولان شامل ہیں۔