خبرنامہ

کراچی میں نیم قیمتی پتھروں کا بازار لگانے کا فیصلہ

کراچی میں نیم قیمتی پتھروں کا بازار لگانے کا فیصلہ
کراچی:(ملت آن لائن) کراچی میں نیم قیمتی پتھروں کا دو روزہ جیم بازار 22تا 23دسمبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین مطیع الرحمٰن کے مطابق پاکستان میں مختلف اقسام کے نیم قیمتی پتھر پائے جاتے ہیں جن کی نہ صرف اندرون ملک بلکہ دنیا بھر میں بہت طلب، پاکستان میں جیولری کی صنعت کی ترقی کی رفتار کو تیز بنانے کے ساتھ جیم اسٹون کے شعبے کو بھی جدید خطوط پر استوار کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے، اس مقصد کے لیے ایسوسی ایشن نے کراچی میں پہلے جیم بازار کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جو مہینے میں دو مرتبہ ایسوسی ایشن کے صدر میں واقع دفتر میں منعقد ہو گا، اس بازار کے انعقاد سے جیولری کی صنعت سے وابستہ افراد اور جیم اسٹون نکالنے تراش خراش کرنے اور فروخت کرنے والے تاجروں کے درمیان براہ راست رابطے استوار ہوں گے۔

بازار میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بلوچستان کے علاقوں سے نیم قیمتی پتھروں کے تاجر بھی شرکت کریں گے، بازار میں جیم اسٹون کے 30اور سلور کی جیولری کے 5اسٹالز لگائے جائیں گے جب کہ بازار کا افتتاح تاجر برادری کے رہنما ایس ایم منیر اور ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل کریں گے۔