اوٹاوا ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈیٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں تیزی رہی جو تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین کینولا کے نومبر کیلئے سودے 5.60 ڈالر بڑھ کر 480.10 ڈالر فی ٹن رہے اس سے قبل 14 جولائی کو کینولا کے نرخ 482.40 ڈالر فی ٹن تک پہنچے تھے۔جنوری کیلئے کینولا کے سودے 5.80 ڈالر بڑھ کر 487.90 ڈالر فی ٹن طے پائے۔