خبرنامہ

کےالیکٹرک کےحصص کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

کے الیکٹرک:(اے پی پی) کے الیکٹرک میں چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کے بعد کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کے الیکٹرک کے حصص کی قیمت 12پیسے بڑھ گئی۔ چینی کمپنی کی سرمایا کاری کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے حصص کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن بھی اضافہ ہوا۔ منگل کو کے الیکٹرک کے 6 کروڑ90 لاکھ حصص کا لین دین ہوا اور حصص کی قیمت 12 پیسے اضافے کے ساتھ 9 روپے 21 پیسے ہوگئی، شنگھائی الیکٹرک پاور نے کے الیکٹرک کے 66 فی صد حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔