خبرنامہ

کے پی ٹی اور ڈاک لیبر کا تنازعہ حل، کنٹینرز کی لوڈنگ شروع

کے پی ٹی:(ملت+اے پی پی) اور ڈاک لیبر کا تنازعے پر مزاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ ڈاک لیبر نے4 روز سے جاری غیر اعلامیہ ہڑتال ختم کردی ہے۔ اس کے بعد 2000سے زائد روکے ہوئے کنٹینرز کی لوڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور کراچی ڈاک لیبر کے تنازعہ بڑھا تو لیبر نے گو سلو پالیسی کے تحت کام بند کردیا تھا۔ 4روز میں 2000سے زائد کنٹینرز ٹرمینل پر پھنس گئے تھے۔ مسئلہ نئے ڈیپ سی کنٹینرز ٹرمینل پر لیبر چارجز کی ادائیگی کا تھا۔ تنازعے کے حل کے لئے کے پی ٹی اور ڈاک لیبر کے درمیان کامیاب مزاکرات ہوئے۔ مسئلے کے فوری حل کے لئے کے پی ٹی، ڈاک لیبر، ٹرمینل حکام اور شپنگ ایجنٹس پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی، جو جلد ڈاک لیبر کے چارجز کے مسئلے پر حتمی فیصلہ کرے گی۔ اس اعلان کے بعد ڈاک لیبر نے غیر اعلامیہ ہڑتال ختم کردی اور ٹرمینل پر روکے ہوئے 2000کنٹینرز کی لوڈنگ شروع کردی گئی ہے۔