خبرنامہ

گذشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 24.28 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد :(ملت آن لائن) گذشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 24.28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران 20.713 ملین ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2016-17ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات کا حجم 16.667 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2016-17ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 4.046 ملین ڈالر یعنی 24 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق بالحاظ وزن سونے کی درآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران 16 فیصد کے اضافہ سے درآمدات 509 کلوگرام تک پہنچ گئیں جبکہ مالی سال 2016-17ء کے دوران 440 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا۔