خبرنامہ

گذشتہ مالی سال2018ء کے دوران میٹکو فوڈز لمیٹڈ کو ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع

اسلام آباد ۔ گذشتہ مالی سال2018ء کے دوران میٹکو فوڈز لمیٹڈ نے308.066 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ میٹکو فوڈز کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال2017ء کے دوران کمپنی کا خالص منافع277.152 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال2017ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال2018ء کے دوران میٹکوفوڈز کے بعد از ٹیکس منافع میں30.914 ملین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے تناظر میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 2.82 روپے کے مقابلہ میں3.13 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ کے پیش نظر کمپنی کی انتظامیہ نے اپنے حصہ داروں کیلئے4 فیصد کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔