اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) گذشتہ پانچ سال کے دوران خام روئی کی عالمی تجارت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 3 ارب 67 کروڑ 98 لاکھ 94 ہزار ڈالر رہا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق پانچ سال کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 4 ارب 21 کروڑ 55 لاکھ 69 ہزار ڈالر کی خام روئی درآمد کی جبکہ قومی برآمدات کا حجم 53 کروڑ 56 لاکھ 73 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014ء کے دوران خام روئی کی درآمدات 53 کروڑ 21 لاکھ 56 ہزار ڈالر جبکہ برآمدات 20 کروڑ 81 لاکھ 71 ہزار ڈالر اور خسارہ 32 کروڑ 39 لاکھ 85 ہزار ڈالر رہا ہے۔ اسی طرح مالی سال 2015ء کے دوران تجارتی خسارہ 29 کروڑ 65 لاکھ 48 ہزار ڈالر رہا تھا جبکہ مالی سال 2016ء کیلئے خام روئی کی تجارت کا خسارہ ایک ارب 4 کروڑ 99 لاکھ 91 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017ء کے دوران تجارتی خسارہ 86 کروڑ 88 لاکھ ڈالر اور گذشتہ مالی سال 2018ء کیلئے ایک ارب 14 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔