خبرنامہ

گیس پائپ لائن؛ 175 ارب عوام سے نکالنے کی منظوری

گیس پائپ لائن؛ 175 ارب عوام سے نکالنے کی منظوری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی حکومت نے آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبے کے اخراجات عوام سے وصول کر نے کا منصوبہ تیارکیا ہے جس کیلیے 175ارب روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کراچی سے لاہور تک ایک اعشاریہ 2 ارب مکعب فٹ یومیہ صلاحیت کی حامل آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبے کی تعمیرکے فنانسنگ پلان کی منظوری دی گئی جوسوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ مکمل کریںگی،منصوبے کے اخراجات عوام سے وصول کرنے کی خفیہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔
آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کیاجائے گا ،یہ پائپ لائن گیارہ سوکلومیٹر طویل ہوگی۔ ساڑھے سات سوکلومیٹرطویل پائپ لائن کی تعمیر سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے حصے میں آئے گی اور جبکہ سوئی نادرن ساڑھے تین سو کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرے گی۔