خبرنامہ

ہانگ کانگ اور چین کی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

ہانگ کانگ ۔(ملت آن لائن) ہانگ کانگ اور چین کی سٹاک مارکیٹس میں جمعہ کو تیزی رہی جس کی وجہ امریکی صدر کی جانب سے اپنی ٹویٹ میں چین کے لئے مثبت رائے کا اظہار رہا۔ہانگ کانگ سٹاک ایکسچنج کے مرکزی225 انڈکس میں2.1 فیصد پوائنٹس اور شنگھائی کے کمپوزٹ انڈکس میں ایک فیصد سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔چینی کرنسی یوان کی اس دوران شرح تبادلہ ایک فیصد بڑھتے ہوئے 6.9151 یوان فی ڈالر پر آگئی جبکہ ٹوکیو سٹاک کے مرکزی انڈکس میں 1.2 فیصد پوائنٹس ،سئیول کے کوپی انڈکس میں2.2 فیصد اور تائیپی سٹاکس انڈکس میں 0.5 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا تاہم سڈنی کا انڈکس0.3 فیصد پوائنٹس کمی کا شکار ہوا۔ایشیائی فوریکس آسٹریلین ڈالر کی شرح تبادلہ میں ایک فیصد،کورین وون کی قدر میں0.6 فیصد اور جنوبی افریقی رینڈ کی قدر میں 0.8 اضافہ ہوا۔برطانوی پاؤنڈ کی شرح تبادلہ معمولی کمی کے ساتھ 1.3004سے کم ہوکر جمعہ کو 1.2988 ڈالر اور یورو کی شر ح تبادلہ 1.1395 ڈالررہی۔ٹوکیو ٹریڈ میں امریکی ڈالر112.72 ین میں تبدیل ہوا۔