خبرنامہ

ہانگ کانگ میں جمعہ کو سونے کے نرخ میں کمی

ہانگ کانگ (ملت + آئی این پی) ہانگ کانگ میں جمعے کو سونے کے نرخ 11090ہانگ کانگ ڈالر پر بند ہوئے جو کہ گذشتہ روز کے کاروباری روز سے 90ہانگ کانگ ڈالر کم ہیں ۔یہ بات چینی سونے و چاندی کے تبادلے کی سوسائٹی نے بتائی ہے ،یہ نر خ1199.63 امریکی ڈالر فی ٹروئے اونس کے مساوی ہے جو کہ 7.76ہانگ کانگ ڈالر کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے 9.73امریکی ڈالر کم ہے ۔