خبرنامہ

ہانگ کانگ میں سونے کے نرخ اضافے پر بند ہوئے

ہانگ کانگ (ملت + آئی این پی) چین کی سونے اور چاندی کے تبادلے کی سوسائٹی کے مطابق منگل کو ہانگ کانگ میں سونے کے نرخ 70ہانگ کانگ ڈالر کے اضافے سے 11370ہانگ کانگ ڈالر فی تولہ پر بند ہوئے ، یہ قیمت 1231.55امریکی ڈالر فی اونس کے برابر ہے جو کہ 7.75ہانگ کانگ ڈالر کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی تازہ ترین تبادلہ شرح سے 7.58امریکی ڈالر زیادہ ہے ۔