خبرنامہ

یورپی اور ایشیائی سپاٹ مارکیٹس میں سونے کے بھاؤ میں 0.5 فیصد کمی

لندن (ملت + اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ گر گئے۔ذرائع کے مطابق مرکزی شرح سود بارے امریکی سنٹرل بینک کے پالیسی بیان کے جاری ہونے کے بعد ڈالر کی قدر کو استحکام آنے سے عالمی منڈی میں سونے کے نرخ نیچے آ گئے۔لندن سپاٹ گولڈ ٹریڈینگ میں فی اونس قیمت میں 0.5 فیصد کمی کے ساتھ سونا 1242.07 ڈالر فی اونس رہا،امریکی سونا فی اونس قیمت میں 0.9 فیصد کمی کے ساتھ سونے کی تجارت 1242.40 ڈالر فی اونس میں ہوئی۔ایشیائی مارکیٹ سنگا پور میں سونے کے نرخ 0.4 فیصد تک گرنے کے بعد 1243.86 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔ایشیاء میں یو ایس گولڈ فیچر 1244.30 ڈالر فی اونس رہا۔نیویارک کی منڈی میں چاندی 18.33 ڈالر، پلاٹنیم 1025.80ڈالر اور پلاڈیم 768.97 ڈالر فی اونس رہے۔