خبرنامہ

یورپی حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

لندن (ملت + اے پی پی) یورپی حصص بازاروں میں پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں تیزی کا رجحان رہا۔ لندن سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.9 فیصد کی بہتری سے 6789.33 پوائنٹس، فرینکفرٹ میں ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.8 فیصد اضافے سے 10750.62 پوائنٹس اور پیرس سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین سی اے سی 40 انڈیکس 0.9 فیصد بہتری سے 4528.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔