لندن (ملت + اے پی پی) یورپی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی اور ایشیاء میں اضافہ ہوا۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد گر کر1210.37 ڈالر فی اونسنی رہے۔امریکی سونے کے سودے 1210.64 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیائی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1217.35 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.64 فیصد بڑھنے کے بعد 1217.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔