لندن (ملت،اے پی پی) یورپی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ایشیاء میں کمی ہوئی ۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے پر 0.4 فیصد بڑھنے کے بعد 1271.11 ڈالر فی اونس رہے تاہم امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 4.30 ڈالر فی گر کر 1272 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سہ پہر کے وقت سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.9 فیصد گر کر 1265.68 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد گرنے کے بعد 1266.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔