خبرنامہ

یورپی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیاء میں اتار چڑھاؤ رہا

لندن ۔ 12 نومبر (ملت + اے پی پی) یورپی مارکیٹ میں سونے کے نرخ پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر جبکہ ایشیاء میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا جس کی وجہ امریکی سیاسی و اقتصادی صورتحال ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 2.2 فیصد کم ہوکر 1231.79 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے نرخ 2.6 فیصد کمی کے بعد 1234.50 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1262.20 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے نرخ 0.4 فیصد گرنے کے بعد 1261.60 ڈالر فی اونس رہے۔