خبرنامہ

یورپی مارکی: گندم کے نرخ گزشتہ دو ہفتے کی کم ترین سطح پر

پیرس (ملت + اے پی پی) یورپی مارکیٹ میں گندم کے نرخ گزشتہ دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئے ۔ یورونیکسٹ میں ماہ مارچ 2017ء کے لئے ملو کے لئے گندم کے سودے فی ٹن 1.25 یورو کی کمی کے ساتھ 166.50یورو فی ٹن رہی ۔ سپاٹ دسمبر فیوچز ٹریڈنگ میں گندم کے سودے 162.75 یورو فی ٹن رہے جو کہ 16نومبر کے بعد گندم کے کم ترین نرخ تھے۔ سی ایم ای گروپ میں ماہ دسمبر کے لئے یورپی گندم کے سودے 173یورو فی ٹن میں طے ہوئے۔ جرمنی میں جنوری 2017ء کے لئے 12فیصد پروٹین کی حامل گندم 168یوروفی ٹن میں ہوئے۔