خبرنامہ

یورپی یونین تجارت میں چین کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کرے

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین نے یورپی یونین (ای یو ) کے چینی سولر پینلز پر ٹیکس میں 18ماہ میں توسیع کے فیصلے کے بعد یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جتنی جلد ممکن ہو سکے چینی سولر پینلز پر عائد کی جانیوالی تعزیری ڈیوٹیاں ختم کر دے یورپی یونین کی ایگزیکٹو باڈی یورپی کمیشن نے گذشتہ روز تین سال سے زائد عرصہ قبل چینی سولر پینلز پر عائد کی جانیوالی ڈیوٹیوں میں بتدریج خاتمہ کئے جانے کے ساتھ 18ماہ تک توسیع کا اعلان کیا ،چین کی وزارت تجارت (ایم او سی ) کے تجارتی انسداد اور تحقیق بیورو کے سربراہ وانگ ہی جن نے کہا کہ چین چینی کمپنیوں کی مخالفت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے یورپی یونین کی طرف سے ڈیوٹیوں میں توسیع کی مذمت کرتا ہے اگرچہ توسیعی مدت کم کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور یورپی یونین نے قیمت کے وعدے کے ذریعے شمسی مصنوعات کے تنازعے کو حل کرنے کا ایک مثالی طریقہ مرتب کیا ہے، اس میکنزم کے تحت چینی سولر برآمد کنندگان اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیوں سے بچنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاری مشترکہ کوششوں کے ذریعے یہ میکنزم بتدریج کام کررہا ہے اور تمام متعلقہ فریقین کے مفادات میں موثر طورپر توازن پیدا کررہاہے ۔انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ فالواپس سے مناسب طریقے پر نمٹیں اور چین یورپی یونین تجارتی تعلقات پر منفی اثرات محدود کرنے کی کوشش میں جتنی جلد ممکن ہو سکے ، اینٹی ڈمپنگ اور کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹیاں ختم کی جائیں ، عالمی تجارت کے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورت ہائے حال اور خطرات کا سامنا کرنے کے پیش نظر وانگ نے چین اور یورپی یونین جو سٹرٹیجک اور تجارتی پارٹنر ہیں ، چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ تعلقات کی پیشرفت ، تجارتی تحفظاتی اقدامات کا مقابلہ کرنے اور باہمی احترام اور مساوی تعاون کی بنیاد پر اقتصادی عالمگیریت کے لئے ٹھوس ماحول قائم کرنے کے لئے یورپی یونین کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہے ،یورپی یونین نے 2013ء چینی سولر پینلز پر عجلت میں محصولات نافذ کرنا شروع کئے اور 2015ء کے اواخر پر تجارتی اقدامات میں توسیع کر دی تاہم یورپ میں اس شعبے میں چند پابندیوں کیلئے اپیلیں بڑھتی جارہی ہیں ۔