خبرنامہ

یورپ اور ایشیاء میں سونے کے بھاؤ میں کمی

لندن (ملت + اے پی پی) یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور امریکی و یورپی سیاسی صورتحال ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1 فیصد کم ہوکر 1221.9 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1 فیصد کمی کے بعد 1223.4 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.31 فیصد گر کر 1230.22 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.36 فیصد گرنے کے بعد 1231.3 ڈالر فی اونس طے پائے۔