خبرنامہ

یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

لندن (ملت + اے پی پی) یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی و برطانوی سیاسی صورتحال اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1226.91 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد بڑھنے کے بعد 1228.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1222.95 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد بڑھنے کے بعد 1225.45 ڈالر فی اونس طے پائے۔