خبرنامہ

یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

لندن (ملت + اے پی پی) یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس پالیسی اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1227.33 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 8.40 ڈالر کمی کے بعد 1228.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد گر کر 1223.93 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1 فیصد سے زیادہ کمی کے بعد 1223.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔