خبرنامہ

یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن (ملت + اے پی پی) یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کے امکانات کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1211.98 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 5 ڈالر کم ہوکر 1211.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.84 فیصد کم ہوکر 1205.75 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی سونے کے نرخ 1 فیصد گر کر 1205 ڈالر فی اونس رہے۔