خبرنامہ

یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخ

لندن (ملت + اے پی پی) یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان ہے ۔ لندن مارکیٹ میں وقفے پر سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے پر ایک فید گر کر 1176.40ڈالر فی اونس طے پائے۔ امریکی سونے کے نرخ 1.1فیصد کمی کے بعد 1174.40ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشین مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ معمولی کمی کے بعد 1188.86ڈالر فی اونس رہے ۔ امریکی سونے کے نرخ گزشتہ روز کی سطح 1187.90ڈالر فی اونس طے پائے ۔