لندن (ملت + اے پی پی) یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کا رحجان رہا جس کی وجہ نو منتخب امریکی صدر کی اقتصادی پالیسیاں ہیں۔نیویارک مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1225.88 ڈالر فی پونڈ جبکہ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے بعد 1225 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1224.46 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد بڑھنے کے بعد 1224.30 ڈالر فی اونس رہے۔