خبرنامہ

یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن (ملت + اے پی پی) ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کے امکان کے بعد یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی ۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد گر کر 1216.95 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کیلئے سودے 8 ڈالر کم ہوکر 1217.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1225.21 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔امریکی سونے کے سودے بھی 1225.50 ڈالر فی اونس پر فلیٹ رہے۔