خبرنامہ

یورپ عالمی تجارتی تنظیم کے تحت اپنی ذمہ داریاں پور ی کرے ، چین کامطالبہ

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین سے فولاد ی مصنوعات پر یورپی یونین (ای یو ) کی طرف سے عائد کئے جانیوالے انتہائی زیادہ محصولات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس قسم کے غیر منصفانہ اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔یورپی کمیشن جو کہ یورپی یونین کا انتظامی ادارہ ہے نے حال ہی میں پانچ سال کی مدت کیلئے چینی سٹیل پلیٹ پر اینٹی ڈمپنگ ٹیکسوں کے نفاذ کے بارے میں اپنے حتمی فیصلے کا اعلان کیا ہے ، ڈیوٹیوں کی شرح 65.1فیصد اور 73.7فیصد کے درمیان ہے۔وزارت تجارت کے تجارتی انسداد اور تحقیقاتی بیورو کے سربراہ وانگ ہی جن نے کہا کہ چین کو اس رولنگ کے بارے میں سنگین خدشات ہیں اور چینی فولادی مصنوعات کے بارے میں یورپی یونین کے تجارتی تحفظاتی اقدامات کے بارے میں رجحانات کے بارے میں انتہائی تشویشناک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یورپی کمیشن کی تحقیقات میں چینی کمپنیوں کی طرف سے فراہم کئے جانیوالے مواد اور حقائق کو نظر انداز کیا گیا اور کرائے کے ملک کے غیر منصفانہ اور غیر معقول انداز فکر کا استعمال جاری رکھا ہے جس کی وجہ سے چینی کمپنیوں کے مفادات بری طرح متاثر ہور ہے ہیں ۔ انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او ) کے تحت اپنی ذمہ داریا ں پوری کرے اور چینی کمپنیوں کے بارے میں منصفانہ اور غیر امتیازی انداز فکر اختیار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ رابطے کو مستحکم بنانے اور فولاد کی صنعت کو درپیش مسائل کو صحیح طورپر حل کرنے کے لئے یورپی یونین کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ ہے۔