خبرنامہ

 بیرونی قرض کی مد میں 6 کروڑ ڈالر ادا کردئیے گئے

بیرونی قرض:(اے پی پی)بیرونی قرض کی مد میں 6 کروڑ ڈالر ادا کردئیے گئے ۔ مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب ڈالر سے نیچے آگئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 6کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ۔ کمی کی اہم وجہ بیرونی قرض کی سروسز کی مد میں 6 کروڑ ڈالر ادائیگی ہے ۔ ادائیگی کی وجہ سے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 22 ارب 98 کروڑ ڈالر پر آگئےجس میں مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 18ارب 6 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 92 کروڑ ڈالر ہیں ۔