خبرنامہ

 حکومت کی سود سے پاک معیشت کی حوصلہ افزائی

حکومت:(اے پی پی)حکومت نے سود سے پاک معیشت کی حوصلہ افزائی کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے ، ترمیم کے تحت سکوک پر عائد ٹیکس ختم کردیا جائے گا ۔حکومت نے ملک میں سود سے پاک اسلامی مالیاتی نظام کی حوصلہ افزائی کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، جس سے سکوک پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ ترامیم سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی سفارشات پر کی جارہی ہیں ۔ ٹیکس قوانین میں ترامیم کے ذریعے سکوک کو ٹیکس استثنیٰ ملے گا ،اس کے نتیجے میں سکوک اپنی لاگت سے حریف ٹی ایف سی کےبرابر آجائے گا ۔