خبرنامہ

 رواں سال ایف بی آر کا ہدف 3 ہزار 624ارب روپے مقرر

رواں مالی سال: (اے پی پی) رواں مالی سال ایف بی آر کا ہدف 3 ہزار 624ارب روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ ہدف حاصل کرنے کے لئے پہلی سہ ماہی میں ہدف کا 18 فیصد حاصل کرنا ہوگا ۔ رواں مالی سال کے لئے ٹیکسوں سے وصولی کا ہدف 3 ہزار 624 ارب روپے رکھا گیا ہے جو کہ پچھلے مالی سال سے 16 فیصد زائد ہے ۔ ایف بی آر نے یکم جولائی سے 30 ستمبر 2016 تک 654 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ پہلے دو ماہ میں 368 ارب روپے وصول کرلئے گئے ہیں جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11 فیصد نمو ہے ۔