خبرنامہ

1500 روپے اور 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی

قصور : (اے پی پی) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیراہتمام 1500 روپے اور 100روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اگست 2018ء بروز بدھ کو کراچی اور مظفرآبادمیں ہوگی۔1500روپے والے انعامی بانڈزکی مجموعی طورپر 75ویں جبکہ 100 روپے بانڈزکی 23ویں قرعہ اندازی ہوگی۔1500روپے والے بانڈز کا پہلا انعام30لاکھ روپے ‘دوسرا 10لاکھ روپے کے 3اور تیسرا18ہزار 500روپے کے 1696انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم ہونگے۔اسی طرح 100 روپے والے قومی بانڈزکاپہلا انعام 7لاکھ روپے‘دوسرا 2لاکھ کے 3جبکہ تیسرا 1ہزار روپے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔