خبرنامہ

2020ء تک بین الاقوامی معیار کی مسافر اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار شروع کر دیں گے،ہنڈائی نشاط موٹرز

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) پاکستان میں ایک ہزارافراد میں سے صرف 20 افراد کے پاس ذاتی گاڑی ہے جبکہ ملک میں بین الاقوامی معیار کی حفاظتی سہولیات کی حامل گاڑیوں کی پیداوار دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہے۔ ہنڈائی نشاط موٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سال 2020ء تک کمپنی بین الاقوامی معیار کی مسافر اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار شروع کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آٹوموٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016-21ء کے تحت سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا اور ہنڈائی موٹرز سے شراکتداری کے تحت پلانٹ لگایا جا رہا ہے جس سے سال 2021ء تک ملک میں ہنڈائی گاڑیوں کی پیداوار 3 لاکھ 50 ہزار یونٹس سالانہ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے جدید ترین عالمی معیار کے تحت حفاظتی سہولیات کی فراہمی کو اہمیت دی جائے گی تاکہ صارفین کو معیاری سفر کے ساتھ ساتھ محفوظ تر سفری سہولیات کی فراہمی کو یعینی بنایا جائے۔