سرگودھا۔25 اگست(اے پی پی )سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیرِ اہتمام 40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم ستمبر2016ء بروز منگل ضلع ملتان میں ہوگی۔ 40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ 67 ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 7 کروڑ 50 لاکھ روپے، دوسرا انعام 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ 5 لاکھ روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔