خبرنامہ

750روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اکتوبر کو ہو گی

لاہور۔(ملت آن لائن) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اکتوبربروزپیر کو ہو گی جو رواں سال کی26ویں اور مجموعی طور پر68ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔