خبرنامہ

753 پانی کے برانڈز میں سے صرف 278 کے لائسنس کارآمد

753 پانی کے

753 پانی کے برانڈز میں سے صرف 278 کے لائسنس کارآمد

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ملک بھر میں پانی کے 753 برانڈز میں سے صرف 278کے پاس کارآمد لائسنس پائے گئے۔ ملک بھر میں بوتل بند پانی کے 753برانڈز میں سے صرف 278کے پاس کارآمد لائسنس پائے گئے تاہم 145 برانڈز کے کیس زیر غور، 222پر پابندی جب کہ 77 برانڈز کے لائسنس کینسل اور پیداوارپرپابندی لگادی گئی۔ اس کے علاوہ 31برانڈز کا کاروبار بند کرایاگیا۔ ملک بھرمیں بوتل بند پانی کے نمونہ جات میں آلودگی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ اکثر پراڈکٹس کی جانب سے باقاعدہ رجسٹریشن بھی نہیں کرائی۔ صاف پانی کے نام پر لوگوں کو آلودہ یاکیمیکل ملاپانی فروخت کیا جارہاہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک آلودہ اورکیمیکل ملا پانی فروخت کرنے میں ملوث 4 برانڈز (ہیپی لائف، سما سیف لائف، اے نیکسٹ اور ایکوا گولڈ)کیخلاف عدالتی کارروائی کی گئی اور ان سے مجموعی طورپر1لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ بتایاکہ ملک بھر میں آلودہ پانی بیچنے میں ملوث 26 کمپنیوں کیخلاف کیس فائل کیے گئے،جن میں سے 7 کیسز کا فیصلہ اتھارٹی کے حق میں جب کہ 19 کیسز ابھی تک زیر التوا ہیں۔