آرمی چیف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر
راولپندی:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ان دہشت گردوں میں محمداسحاق، محمدعارش، محمدرفیق، حبیب الرحمان، محمدفیاض، اسماعیل شاہ، فضل محمد، حضرت علی، محمد عاصم اور حبیب اللہ بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گردسنگین جرائم بشمول دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں، پشاور کے ایک ہوٹل، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملےمیں ملوث ہیں۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ان دہشت گردوں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں جب کہ تمام دہشت گرد 5 شہریوں سمیت62 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔