خبرنامہ

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس، پانامہ کے فیصلے اورجے آئی ٹی پر بات چیت

راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی،کانفرنس میں آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کا جائزہ اور سپریم کورٹ کے پانامہ کے فیصلے خصوصاً جے آئی ٹی پر بات چیت کی گئی،کانفرنس میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی میں ادارے کے ارکان قانونی اور شفاف طریقے سے اپنا کردار ادا کریں گے،جے آئی ٹی میں ادارے کے ارکان سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی،کانفرنس میں آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔کانفرنس میں سپریم کورٹ کے پانامہ کے فیصلے خصوصاً جے آئی ٹی پر بات چیت کی گئی۔کانفرنس میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی میں ادارے کے ارکان قانونی اور شفاف طریقے سے اپنا کردار ادا کریں گے،جے آئی ٹی میں ادارے کے ارکان سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔